اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ساہیوال کی ہائی سیکیورٹی جیل منتقل کرنے کے امکان پر سوچ بچار شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ساہیوال ہائی سیکیورٹی جیل سنٹرل جیل سے الگ ایک خصوصی سہولت ہے جہاں انتہائی مطلوب اور حساس قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ یہ جیل تاریخی حیثیت بھی رکھتی ہے اور یہاں فیض احمد فیض سمیت کئی انقلابی رہنماؤں کو بھی ماضی میں قید رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے اس فیصلے کا مقصد قیدی کی حفاظت اور جیل کے انتظامات کو بہتر بنانا بتایا جا رہا ہے۔


