کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دائرہ اختیار میں باضابطہ طور پر توسیع کر دی گئی ہے۔

حالیہ فیصلے کے تحت تحصیل کوہِ سلیمان، ضلع ڈیرہ غازی خان کو سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ تحصیل راجن پور کا ڈی ایکسکلوڈڈ ایریا بھی اب سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے دائرہ اختیار میں آ گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا دائرہ اختیار اب ڈی جی خان پولیس ریجن کے تمام اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ کی سفارش اور صوبائی کابینہ کی منظوری سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ اس فیصلے کے تحت 27 ستمبر 2019 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں