لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ، اداکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کی دعاؤں کا دل سے شکریہ، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر یہی دعائیں قرآنِ پاک مکمل لکھنے پر ملتیں تو دل کو اور زیادہ سکون ملتا۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ اپنی دعاؤں میں ہمیشہ دین کو اولین اور دنیا کو ثانوی رکھیں۔


