اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وکیل رہنما قاضی انور نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
قاضی انور نے انصاف لائرز فورم کی صوبائی صدارت سمیت پارٹی کے دیگر ذمہ داریاں بھی چھوڑ دی ہیں۔ انہوں نے پارٹی کی موجودہ قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جس منشور پر پی ٹی آئی نے عمل درآمد کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
سینئر قانون دان قاضی انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی کی نظریاتی بنیادوں اور منشور کے اصولوں کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے اور وہ عوام کے مفاد میں عدلیہ اور قانون کے مضبوط نظام کے قیام کے لیے کام جاری رکھیں گے۔


