گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا گوجرانوالہ میں چوری ہو گیا، جس کے بعد وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور گوجرانوالہ کی ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم میں واقع ندا ڈار کے گھر کے باہر سے ان کا پالتو کتا اٹھا کر لے گیا۔ ندا ڈار نے بتایا کہ ان کا “میرا ہسکی” نامی کتا گزشتہ چار سال سے ان کے پاس تھا۔
ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ان کا کتا اس سے پہلے بھی باہر کھیلنے کے لیے نکلتا رہا ہے لیکن ہمیشہ واپس آ جاتا تھا، تاہم گزشتہ روز سے کتا واپس نہیں آیا جس پر انہیں شدید تشویش لاحق ہے۔
سابق کپتان نے کتے کے گم ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ان کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بن رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے جبکہ علاقے میں کتے کی تلاش جاری ہے۔


