رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ موسمیات نے رجب المرجب کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہجری سال 1447 کا ساتواں مہینہ رجب المرجب 21 یا 22 دسمبر 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ چاند کی رویت کے حتمی اعلان کا انحصار مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے پر ہوگا۔

رجب المرجب اسلامی کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے اور اسلام کے چار مقدس مہینوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس مقدس مہینے کو روحانی اہمیت حاصل ہے اور اسی مہینے سے شعبان اور پھر رمضان المبارک کی تیاریوں کا آغاز کیا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں، تاہم حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کے بعد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں