سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ نرخ 2 ہزار روپے کم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 کیرٹ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 741 روپے مقرر کی گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 220 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 464 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 299 ڈالر پر آ گیا ہے۔

صرافہ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں