اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) — وفاقی وزیر اطلاعات **عطا تارڑ** نے کہا ہے کہ آج **حق اور سچ کی فتح کا دن** ہے اور **فیض حمید کی سزا ایک تاریخی فیصلہ** ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ **پاک فوج کا احتساب کا عمل سخت اور شفاف ہے**۔ انہوں نے بتایا کہ **فیض حمید کا ٹرائل 15 ماہ تک جاری رہا** جس میں شواہد، ثبوت اور گواہوں کے بیانات پیش کیے گئے، اور انہی شواہد کی بنیاد پر ایک **تاریخی فیصلہ سنایا گیا**۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیض حمید **ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بنے** اور پارٹی کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ **9 مئی اور دیگر واقعات سمیت تمام الزامات ان پر ثابت ہوئے ہیں**۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ فیصلہ **قانون کی حکمرانی اور احتساب کے عمل کو مزید مضبوط** کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ **سیاسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں**۔ انہوں نے کہا کہ بطور مشیر پی ٹی آئی نے ملک میں بہت **انتشار پیدا کیا** اور 9 مئی جیسے سنگین واقعات کی **مزید تحقیقات بھی کی جائیں گی**۔


