حافظ آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس نے شہریوں کو ان کے بچھڑے پیاروں سے ملانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک اور خوشگوار مثال قائم کردی۔
گوجرانوالہ روڈ پر گورمے بیکرز کے قریب 5 سالہ یحییٰ اکیلا اور بے سہارا حالت میں ملا۔ تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے بچے کو فوری حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے اہلِ خانہ کی تلاش شروع کردی۔
پولیس نے مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت رابطوں کے ذریعے چند ہی گھنٹوں میں بچے کے والدین کو تلاش کرلیا۔ بعد ازاں چھوٹے یحییٰ کو بخیروعافیت اس کے والد کے سپرد کردیا گیا۔
بچے کے والد نے حافظ آباد پولیس کی فوری کارروائی، ذمہ دارانہ کردار اور انسانیت دوستانہ اقدام پر پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے حقیقی معنوں میں عوام دوست ادارے کا ثبوت دیا ہے۔


