فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)گلستان کالونی میں میکے سے جائیداد میں حصہ نہ لینے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
فیصل آباد کے گلستان کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شوہر نے میکے سے جائیداد میں حصہ نہ لینے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور بال کاٹ دیے۔
گلستان کالونی میں فہد نے بیوی کو گھر سے نکال دیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بھائی سے جائیداد میں حصہ لینے سے انکار پر بیوی پر تشدد کیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کی رہائشی نادیہ بی بی نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ اُس کی شادی محمد وقاص سے ہوئی جس نے بیٹا پیدا نہ ہونے کے رنج میں تشدد کرکے بازو توڑ کر گھر سے نکال دیا جبکہ دیگر سسرالیوں نے اُس کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرلیا۔


