تشدد کی وائرل ویڈیو پر پولیس کی فوری کارروائی، مقدمہ درج

بھکر(ایچ آراین ڈبلیو)سوشل میڈیا پر تشدد کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد بھکر پولیس نے بروقت اور بغیر کسی تاخیر کے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث درندہ صفت عناصر کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ایس ڈی پی او صدر سرکل منصور احمد خان نے اسپتال جا کر زخمی شہری کی عیادت کی اور اسے مکمل قانونی تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھکر میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں، عوام پر ہاتھ اٹھانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ایسے عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

ترجمان بھکر پولیس کے مطابق عوام کے تحفظ، عزت اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پولیس اس مقصد کے لیے ہر وقت تیار اور پُرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں