علی پور(ایچ آراین ڈبلیو)تعلیمی ادارے سے وابستہ ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آگیا۔ تھانہ صدر کی حدود میں واقع مثالی آکسفورڈ اسکول کی طالبہ نے اسکول کے مالک اور پرنسپل کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ درج کرا دیا۔
متاثرہ طالبہ کے مطابق اسے کئی ماہ تک زیادتی اور بلیک میلنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا، جس کے بعد ہمت کر کے پولیس میں شکایت درج کروائی۔
علاقے میں اس افسوسناک واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر قانون کی سختی سے عملداری ہوتی اور رضوی جیسے مجرموں کو عبرت ناک سزائیں دی جاتیں تو ایسے واقعات میں کمی آ سکتی تھی۔
عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جب ملزمان باآسانی گھومتے پھریں گے تو دیگر حوس پرستوں کے حوصلے بڑھتے رہیں گے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


