ایبٹ آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈاکٹر وردہ کے لرزہ خیز قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید کے مطابق بلا کلاتھ کے مالک وحید احمد کی اہلیہ ندا نے مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی جانب سے امانتاً رکھوائے گئے 67 تولہ سونے کو بینک میں گروی رکھ کر 50 لاکھ روپے قرض حاصل کیا۔
ڈی پی او کے مطابق ڈاکٹر وردہ کو اغواء کرنے کے صرف آدھے گھنٹے بعد ہی جدون پلازہ کے قریب ایک زیر تعمیر مکان میں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔
افسوسناک واقعے کے نتیجے میں ڈاکٹر وردہ کے دو معصوم بچے ماں کی گود سے محروم ہو گئے ہیں۔
عوامی حلقوں میں یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ کیا عدالتیں ڈاکٹر وردہ اور اس کے بچوں کو انصاف دلوا پائیں گی؟


