اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کے معاملے پر قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 صوبے بنانے کی بات کرنے سے پہلے ان علاقوں میں صوبے بنائے جائیں جہاں پہلے ہی اس حوالے سے سیاسی و عوامی سطح پر اتفاق رائے موجود ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ہمیشہ سے یہ خوبی رہی ہے کہ وہ جمہوری انداز میں بھی آگے بڑھی اور ضرورت پڑنے پر گورنر راج بھی نافذ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی، بہتر انتظامی ڈھانچے اور عوامی نمائندگی کے لیے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔


