123

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزارتِ قانون و انصاف نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پیر کے روز دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد کی جائے گی، جس میں سینئر ججز، قانونی ماہرین اور متعلقہ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اعلیٰ عدلیہ میں اپنے تجربے، قانونی مہارت اور شفاف عدالتی فیصلوں کے باعث ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے سپریم کورٹ میں ایک اور سینئر اور تجربہ کار جج کا اضافہ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں