نواب شاہ/میرپورخاص(ایچ آراین ڈبلیو) ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کیئر پاکستان کے اشتراک سے آواز دو منصوبے کے تحت گاؤں پھوٹو بھیل میں آواز آگاہی مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے افتتاحی تقریب میں کیئر پاکستان کی پروگرام مینیجر رابعہ رحمان، مانیٹرنگ مینیجر نعیم الدین، ہاری ایسوسی ایشن کے صدر اکرم خاصخیلی، منظور سومرو، آصف علی، شانتی، فدا حسین بلوچ سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رابعہ رحمان اور اکرم خاصخیلی نے کہا کہ یہ مرکز علاقے کے مکینوں اور سرکاری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا مرکز کے قیام کا مقصد دیہی عوام کو درست اور بروقت معلومات فراہم کرنا، قانونی رہنمائی دینا اور نادرا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، تعلیم اور خواتین کے تحفظ جیسے محکموں تک رسائی میں مدد دینا ہے مقررین نے بتایا کہ ان مراکز کے ذریعے بچیوں کی تعلیم، کم عمری کی شادیوں کے نقصانات اور گھریلو تشدد کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میرپورخاص کی تین یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر ایسے 5 مراکز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں مقامی عملہ دیہاتیوں کے مسائل سن کر انہیں اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں معاونت کرے گا۔
103


