116

ایئر سیال کا اعلان، یو اے ای سے پاکستان کیلئے کم قیمت پر براہِ راست پروازیں شروع

لاہور/اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئر سیال نے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے کم قیمت پر براہِ راست پروازوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد مسافروں کو سستے اور سہولت بخش سفر کا نیا آپشن فراہم ہوگیا ہے۔

ترجمان ایئر سیال کے مطابق ابوظہبی سے لاہور کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ایئر لائن نے ابتدائی کرایہ بھی انتہائی کم رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی سے پاکستان کا یک طرفہ کرایہ صرف 1000 درہم مقرر کیا گیا ہے۔

ایئر سیال کے مطابق نئی براہ راست پروازوں کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سفری روابط کو بہتر بنانا اور صارفین کو معیاری خدمات مناسب قیمت پر فراہم کرنا ہے۔

مسافروں نے کم کرایوں اور زیادہ پروازوں کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں