130

سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جلد نااہل ہوسکتے ہیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی جلد متوقع ہے، جبکہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ “وزیراعلیٰ سہیل آفریدی زیادہ دیر عہدے پر نہیں رہ سکیں گے، ان کی نااہلی جلد ہونے والی ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی مجموعی صورتحال اور انتظامی امور کے پیشِ نظر گورنر راج بھی لگ سکتا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کے اس دعوے پر سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، تاہم حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں