121

میرج ہال میں بارات پر فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق ہوگئے

گوجرخان(ایچ آراین ڈبلیو) گوجرخان کے میرج ہال میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایک مقتول کا تعلق دھماں جبکہ دوسرے کا تعلق ماہندر چٹھہ سے بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی معلومات میں واقعہ کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس نے میرج ہال کا محاصرہ کرکے شواہد جمع کر لیے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں