76

نادرا کے 3 اہلکار غیر قانونی CNIC جاری کرنے کے الزام میں ایف آئی اے کوئٹہ کی تحویل میں

کوئٹہ (ایچ آر این ڈبلیو) — وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کوئٹہ نے نادرا کے تین اہلکاروں کو غیر ملکیوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار اہلکاروں میں کوئٹہ ریجنل ہیڈ آفس کے انور شاہ، چمن زون کے جونیئر ایگزیکٹو اختر شاہ اور خواجہ وقاص شامل ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یہ اہلکار غیر ملکیوں کو بھاری رقوم کے عوض CNIC فراہم کر رہے تھے، جس کی بنیاد پر وہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر کے سعودی عرب سفر کر سکتے تھے۔

سعودی حکام کی تحقیقات کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا اور پاکستانی حکام کو اس معاملے کی مزید چھان بین کے لیے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔ ایف آئی اے نے نادرا اہلکاروں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں