ڈیرہ اسماعیل خان(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی عوام نے میرے دور تعیناتی کے دوران مجھے پیار دیا ہے ڈیرہ پھلاں دا سہرا ہے ، ڈیرہ کے لوگ محبت اور پیار کرنے والے پر امن لوگ ہیں ، جہاں پر ہر مکتب فکر اور مختلف زبانیں بولنے والے رہائش پذیر ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں معروف صحافی محمد ریحان سے الوداعی ملاقات کے دوران کیا،کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے مزید کہاکہ دہشتگردی ایک ناسور ہے، انشاء اللہ قوم اور حکومت دونوں کی کوششوں سے یہ ناسور ختم ہوگا، مسائل کے حل میں میڈیاکا کلیدی کردار رہاہے، ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام باہمت اور باحوصلہ ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا


