حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)لطیف آباد بی سیکشن تھانہ منشیات فروشوں کے قبضے میں، حیدرآباد کا منشیات کہ سب سے بڑا ڈیلر سہیل نامی شخص کا مبینہ راج
حیدرآباد میں منشیات فروشی ایک بار پھر اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق، شہر کا بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل نامی شخص نے مبینہ طور پر لطیف آباد بی سیکشن تھانے کو “ٹھیکے” پر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے، جس کے بعد علاقے میں منشیات کی فروخت کھلے عام جاری ہے
اطلاعات کے مطابق سہیل نامی شخص نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے ذریعے پولیس کے چند افسران کو اپنا ہم نوا بنا لیا ہے اور اب تھانے کے معاملات پر پسِ پردہ اس کا مکمل کنٹرول ہے۔ اس خفیہ ڈیل کے نتیجے میں لطیف آباد میں منشیات کا دھندا نہ صرف تیز ہوگیا ہے بلکہ نئے سپلائرز کو بھی علاقے میں جگہ دی جا رہی ہے
لطیف آباد کے مختلف علاقوں، میں منشیات کی کھلی فروخت کی شکایات بڑھ گئی ہیں مقامی شہریوں کے مطابق شام ڈھلتے ہی یہ علاقے منشیات کے عادی افراد سے بھر جاتے ہیں جبکہ پولیس کی گشت اور کارروائیاں محض کاغذی کارروائی تک محدود ہوچکی ہیں


