اپر کرم (ایچ آراین ڈبلیو) سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کراشاہ سیکٹر میں دو دہشتگردوں کو ہلاک، دو کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو گھیر لیا، جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو دہشتگرد ہلاک، دو کو گرفتار کرلیا ہے ۔


