85

تحصیل دوسلی میں مقامی ونگ کمانڈر کی زیرِ قیادت ایک اہم جرگہ

شمالی وزیرستان (ایچ آراین ڈبلیو) تحصیل دوسلی میں مقامی ونگ کمانڈر کی زیرِ قیادت ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں زرنائی اور مدی خیل قبائل کے معززین نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد کمشام پلینز کے چالیس سالہ زمین کے تنازعے کو حل کی جانب لے کر جانا تھا، جو 17 انسانی جانوں کا باعث بن چکا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کوششوں اور مؤثر رابطہ کاری کے نتیجے میں فریقین پہلی بار نمایاں لچک دکھاتے ہوئے اس بات پر متفق ہوئے کہ متنازعہ علاقے کی حدبندی ایک غیر جانبدار تیسرے فریق، وزی خیل قبیلے، کے ذریعے کی جائے گی۔ دونوں قبائل نے مشاورت اور تیاری کے لیے دو ہفتوں کی مہلت طلب کی ہے، جس کے بعد اگلا جرگہ منعقد ہوگا۔ سیکیورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ اسے ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں، جو دیرینہ مسئلے کے پائیدار اور پُرامن حل کی طرف اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں