179

لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں کو جانے والی ٹرینوں کے شیڈول سے متعلق تازہ صورتحال جاری کر دی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق قراقرم ایکسپریس (42-ڈاؤن) کراچی کے لیے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔
اسی طرح کراچی ایکسپریس (16-ڈاؤن) بھی اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک بزنس ایکسپریس (34-ڈاؤن) کراچی کے لیے سہ پہر 4:30 بجے روانہ ہونا تھی، تاہم تکنیکی وجوہات کے باعث ٹرین 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگی اور اب شام 5:30 بجے روانہ ہوگی۔

حکام کے مطابق کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے لیے جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق چل رہی ہیں۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے پسنجر فیسیلیٹیشن عملہ اسٹیشن پر ہمہ وقت موجود رہے گا۔

مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ تازہ رہنمائی اور معلومات کے لیے ریلوے انکوائری نمبرز 042-117 اور 042-99070011 پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں