پنجاب میں شوگر ملوں کا کارٹل پکڑا گیا، گنے کی قیمت فکس کرنے پر نوٹس جاری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مسابقتی کمیشن نے پنجاب کی 10 شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گنے کی قیمت 400 روپے فی من فکس کرنے اور کرشنگ میں جان بوجھ کر تاخیر کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔

اہم نکات:

شوگر ملوں نے 10 نومبر کو خفیہ میٹنگ کرکے گٹھ جوڑ کیا

گنے کی کرشنگ 28 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا

یہ عمل مسابقتی ایکٹ 2010 کی سنگین خلاف ورزی ہے

تمام ملوں کو 14 دن کے اندر تحریری جواب دینے کی ہدایت

کمیشن کا کہنا ہے کہ اس کارٹل نے کسانوں کے حقوق کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانی قیمتیں طے کیں، جس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں