عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر ہوگی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی گذشتہ رات سے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے دھرنا دے رہے تھے، تاہم انہیں یہ ملاقات نہیں کرائی جا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں