پاکپتن میں جائیدادی تنازعات کا بروقت حل، 12 کیسز میں حق داران کو قبضہ دلوایا گیا

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے اجلاس میں 21 جائیدادی تنازعات کا جائزہ لیا گیا جس کے نتیجے میں 12 کیسز میں حق داران کو فوری قبضہ دلوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اہم فیصلے:

12 کیسز میں فوری قبضہ دلوانے کے احکامات

9 کیسز آئندہ اجلاس کے لیے ملتوی

دہائیوں سے جاری تنازعات کا مستقل حل

ہر کیس میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر نمٹایا گیا

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ حق داران کو فوری انصاف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں