اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنا دیا گیا، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے افسران زد میں آئیں گے، بنگلے، گھر، پراپرٹی، گاڑی، کیش سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات دینا ہوں گی۔
سرکاری دستاویز کےمطابق گریڈ 17 سے اوپر کا کوئی بھی سرکاری یا نیم سرکاری افسر عملدر آمد کا پابند ہوگا، تمام سرکاری افسران کو ہر سال اپنے اثاثوں کی لسٹ ایف بی آر کو دینا پڑے گی، پہلے صرف سول سرونٹس یا عام سرکاری ملازم کو اپنے اثاثے کی لسٹ جمع کروانا پڑتی تھی، اب صرف سول سرونٹس نہیں بلکہ تمام پبلک سرونٹس کو اثاثوں کی فہرست دینا ہوگی-


