اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف وسیع کارروائی، 7 گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں وسیع کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان (بشمول ایک خاتون) کو گرفتار کیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 655 کلوگرام سے زیادہ منشیات برآمد ہوئیں۔

پشین میں ایک ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ دیگر کارروائیوں میں راولپنڈی، کوئٹہ، حیدرآباد، اسلام آباد اور چمن سے چرس، آئس، افیون اور کوکین جیسی منشیات برآمد ہوئیں۔ تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں