بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ منڈان میں پولیس ناکے پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہونے والی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ہلاک دہشتگرد سے کلاشنکوف اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ ڈی آئی جی بنوں نے کارروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


