ڈیرہ اسماعیل خان(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ یونیورسٹی کے قریب ملانہ کے کھیتوں سے 14 سالہ مدرسہ طالب علم حافظ داؤد کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول گزشتہ روز مدرسہ جانے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ اس واقعے نے مقامی آبادی میں شدید غم اور خوف پھیلا دیا ہے۔


