سیالکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس نے ایس ایچ او اسد بشیر وڑائچ کی قیادت میں تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان محمد عرفان (فانو)، طیب آمین اور آفاق حسن کے قبضے سے مسروقہ مال اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ یہ ملزمان علاقے میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
اس کامیاب آپریشن کے بعد علاقے میں خوف کی فضا ختم ہوئی ہے اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔


