راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ایرانی نمائندے نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔


