اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی وزرا بھی موجود ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ہوگا۔
125


