لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ریلویز نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاء الدین زکریہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، فیض احمد فیض پسنجر اور موہنجودوڑو پسنجر شامل ہیں۔ اوپن نیلامی 3 دسمبر کو ریلویز ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔ ریلوے اس سے قبل 8 ٹرینیں آؤٹ سورس کر چکی ہے۔
139


