پاکپتن میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر آصف رضا کے احکامات پر ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف وسیع کارروائی جاری ہے۔ پیرا فورس کی ٹیموں نے میراں شاہ چوک پر غیرقانونی منی پیٹرول ایجنسی سیل کر کے مشین قبضے میں لے لی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں سے قوانین کی پاسداری کی اپیل کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں نگرانی جاری ہے اور مزید کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں