پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث مبینہ خودکش بمبار کی تصویر سامنے آ گئی ہے۔ حملے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ تین ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔
پولیس کے مطابق تصویر میں دہشتگرد ٹوپی اور چادر پہنے دکھائی دے رہا ہے جو حملے سے قبل بی آر ٹی اسٹیشن پر موجود تھا۔ فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا تھا-


