کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں اورماڑہ، پسنی اور جیوانی میں غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ میں 12 فشنگ ٹرالرز گرفتار کیے اور 372 ممنوعہ فشنگ نیٹس ضبط کیے۔
کوسٹ گارڈ کے مطابق ٹرالنگ سمندری ماحول کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اور مقامی ماہی گیروں کے روزگار کو متاثر کرتی ہے۔ اس کارروائی سے ٹرالنگ میں نمایاں کمی آئی ہے جسے مقامی ماہی گیروں نے سراہا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے سمندری حدود میں کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی روک تھام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


