لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے لاڑکانہ پولیس کی محراب پور کے علاقے میں بدنام ڈاکو ساتھی جتوئی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری اور ان کی ٹیم کو شاباشی دی۔
وزیر داخلہ نے زخمی اہلکار شہزاد کھرل کی بہادری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکو کی ہلاکت سے شہریوں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے دشمن عناصر کے خلاف آپریشن بلا توقف جاری رہیں گے۔


