پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کلیانہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے طبی سہولیات، ادویات کے سٹاک اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کلینک میں مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی فلاح کے ویژن کے تحت کیے جا رہے ہیں۔


