103

وزیراعلیٰ کے پی کا ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی مذمت

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ جوانوں کی بہادری نے بڑی تباہی روک دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو مزید مضبوطی سے جاری رکھا جائے گا اور شہید اہلکاروں کا خون رائگاں نہیں جانے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں