لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن (ڈکی بھائی) کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ان کے خلاف مقدمے میں ثبوتوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
فیصلے کے بعد ڈکی بھائی کے مداحوں اور سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ کیس گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں نمایاں طور پر زیر بحث تھا۔


