93

پنجاب میں کم ترین ٹرن آؤٹ، پی ٹی آئی نے دھاندلی کا الزام لگایا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تاریخ کا کم ترین ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جسے عوام کے الیکشن پر عدم اعتماد کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ این اے-18 ہری پور کے موجودہ نتائج حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور پی ٹی آئی کی امیدوار بھاری مارجن سے لیڈ کر رہی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں انتخابات کا بائیکاٹ اس لیے کیا کیونکہ انہیں مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے الیکشن کمیشن پر انتخابات کے صاف اور شفاف انعقاد نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں