اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)شہریوں کے لیے ایم ٹیگ سہولت میں توسیع کرتے ہوئے اب یہ سہولت ہفتے کے تمام 7 دن فراہم کی جائے گی۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کے اعلان کے مطابق شہر کے 10 مراکز پر ہفتہ و اتوار کو بھی صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ایم ٹیگ کی سہولیات دستیاب رہیں گی۔
اس اقدام سے شہریوں کو ہفتے کے آخر میں بھی ایم ٹیگ کی سہولت سے استفادہ کرنے میں آسانی ہوگی۔


