کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں بھتہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 34 خطرناک بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائیاں لیاری، کورنگی، اورنگی ٹاؤن اور بن قاسم سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں۔
گرفتاریوں کے دوران ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ رینجرز نے شہر کو بھتہ خوری سے مکمل پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کاروباری برادری اور شہریوں نے رینجرز کی کارروائیوں کو سراہا ہے۔


