کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کیماڑی جیکسن پولیس نے ایک 14 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر ہراساں کرنے والے ملزم خیراللہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے اور اس پر منشیات کے 4 مقدمات درج ہیں۔ اب اس کے خلاف مزید ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔


