میر پور خاص(ایچ آراین ڈبلیو)انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن نے میرپورخاص ڈویژن کے پولیس افسران اور جوانوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران انہوں نے محنتی افسران میں اسناد تقسیم کیں۔
آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں پولیس اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “عوام کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے”۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال کو پولیسنگ کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص نے آئی جی سندھ کی قیادت میں پولیس میں آنے والی مثبت تبدیلیوں کو سراہا۔


