لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے جلال پور پیر والا کے پٹواری ملک اقبال کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم ایک شہری سے زمین کے انتقال کے بدلے یہ رقم وصول کر رہا تھا۔
ریجنل ڈائریکٹر بشارت نبی نے کہا کہ رشوت خور عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی شفاف حکمرانی اور میرٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔


