لکی مروت(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ نورنگ کے علاقے نالی چک میں فتنہ الخوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل فرید اللہ خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔ تقریب میں برگیڈئیر حیدر علی، ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر اور پولیس و فوج کے افسران نے شرکت کی۔
برگیڈئیر حیدر علی نے شہید کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ان خوارج کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے”۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے گئے اور لواحقین کے لیے دعائیں کی گئیں۔


